اس کھیپ میں40 کنٹینروں پر مشتمل شکر متحدہ عرب امارات سے افغانستان جا رہی تھی اور 4 کنٹینر ایرانی سیمنٹ اس ٹرین میں موجود تھا۔
ریلوے کے ذریعے جانے والا یہ مال، خواف شہر میں واقع شمتیغ سرحد سے گزرتا ہوا ہرات کے "روزنک" اسٹیشن پہنچایا گیا۔
ٹرانزٹ مال کا وزن 1200 ٹن بتایا گیا ہے۔
افغان عہدے دار نے بتایا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران تقریبا روزانہ ایک مال بردار ٹرین خواف- ہرات ریلوے سے افغانستان جا رہی ہے۔
زیادہ تر مال کنسٹرکشن سیمنٹ پر مشتمل ہے۔
مصطفی رضائی نے بتایا کہ اس وقت ایرانی اور افغان حکام اور تاجروں کے مابین مکمل ہماہنگی اور اعتماد کا ماحول ہے جس کے نتیجے کو اس ٹرانزٹ راستے کے کامیاب استعمال میں دیکھا جا سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ